خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے کا معاملہ،مذاکرات کامیاب،مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے کا معاملہ،مذاکرات کامیاب،مقدمات واپس لینے کا ...
خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے کا معاملہ،مذاکرات کامیاب،مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کی خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے کے کیس میں اہم ترین پیش رفت سامنے آئی ہے ،دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور مقدمات کو واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کے دفتر میں خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر نجی چینل کی انتظامیہ اور نادرا حکام میں مذاکرات ہوئے۔نادرا اسلم آباد سے ڈی جی بریگیڈئیر ریٹائرڈ ناصر نے جبکہ نجی چینل کی جانب سے غفران مجتبیٰ نے مذاکرات میں شرکت کی،مذاکرات کے دوران دونوں فریقین کے درمیان تمام معامات طے پا گئے ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف درج مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ نادرا کے دفتر کے باہر ایف اہلکار نے خاتون اینکر کر تھپڑا مارا تھا جس کے باعث دونوں نے ایک دوسرے کیخلاف مقدمات درج کروائے تھے جبکہ وزیر داخلہ نے تھپڑمارنے کے واقعے پر انتہائی سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقا ت کا حکم بھی جاری کیا تھا ۔

مزید :

کراچی -