یاسر شاہ متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ میچوں میں پچاس وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے باولر بن گئے

یاسر شاہ متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ میچوں میں پچاس وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے ...
یاسر شاہ متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ میچوں میں پچاس وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے باولر بن گئے

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے مایہ ناز باولر یاسر شاہ نے ایک اور انتہائی شاندار اعزاز حاصل کر لیاہے ،وہ متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے باولر بن گئے جبکہ راحت ٹیسٹ کرکٹ میں پچا س سے زائد وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم پیسر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے باولر یاسر شاہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی براوو کو آوٹ کر کے متحدہ عرب امارات میں پچاس وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے باولر بن گئے ہیں جبکہ سعید اجمل اس فہرست میں پہلے نمبر ہیں ۔

دوسری جانب راحت علی بھی انتہائی شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ،وہ بھی ٹیسٹ میچز میں 50وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے چھٹے لیفٹ آرم پیسر بن گئے ہیں ۔سعید اجمل نے متحدہ عرب امارات میں 12ٹیسٹ میچوں میں 67وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ان کے بعد اب یاسر شاہ 9ٹیسٹ میچوں میں 50وکٹیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں ۔

مزید :

کھیل -