پی ٹی آئی سرکاری دفاتر پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، یہی پلان رہا تو انتظام کیا جائے گا:طلال چوہدری

پی ٹی آئی سرکاری دفاتر پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، یہی پلان رہا تو انتظام کیا جائے ...
پی ٹی آئی سرکاری دفاتر پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، یہی پلان رہا تو انتظام کیا جائے گا:طلال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءطلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سرکاری دفاتر پر قبضہ کرنا چاہتی ہے،اگرپی ٹی آئی کا یہی پلان رہا تو کچھ انتظام کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام "ٹو نائٹ ود معید پیرزادہ " میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارے اب آئینی دائرہ کار سے باہر نہیں آتے، اداروں نے ماضی سے سبق سیکھا ہے۔ ادارے زمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں دھرنا روکنے کے لئے اپنا آئینی حق استعمال کریں گے،کبھی کسی کو پر امن احتجاج سے نہیں روکا۔نواز شریف پر غداری کے الزام کا کوئی جواز نہیں بنتا،وہ اپنا فائدہ یا سیاست نہیں بلکہ اداروں کو دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو بند کرنے کا مطلب پورے پاکستان کو مفلوج کرنا ہے،اگراسلام آباد لاک ڈاون ہوگیا تو دنیا کو پاکستان بند کرنے کا پیغام جائے گا۔اسلام آباد کے لاک ڈاون سے تمام قانونی اور سرکاری ادارے بند ہو جائیں گے،اگرپی ٹی آئی کا یہی پلان رہا تو کچھ انتظام کیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -