الزام لگانے والی تمام خواتین نے جھوٹ بولا، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابات کے بعد مقدمہ کرنے کا اعلان

الزام لگانے والی تمام خواتین نے جھوٹ بولا، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابات کے بعد ...
الزام لگانے والی تمام خواتین نے جھوٹ بولا، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابات کے بعد مقدمہ کرنے کا اعلان

  

پاناما سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)الزام لگانے والی تمام خواتین نے جھوٹ بولا، امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کے بعد مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا۔

فلوریڈا کے شہرپاناماسٹی میں امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلیری کلنٹن میرے خلاف نہیں تبدیلی اورعوام کے خلاف لڑ رہی ہے،الزام لگانے والی تمام خواتین نے جھوٹ بولا،انتخاب کے بعد ان تمام جھوٹوں کے خلاف مقدمہ کروں گا،18لاکھ مردہ لوگوں کے ووٹ رجسٹرڈ کیے گئے ہیں،ان 18 لاکھ ووٹرزمیں سے کچھ ووٹ بھی ڈال رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -