نیلامی سے فریزر خریدا، گھر لاکر کھولا تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ جان کر روح کانپ گئی

نیلامی سے فریزر خریدا، گھر لاکر کھولا تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ جان کر ...
نیلامی سے فریزر خریدا، گھر لاکر کھولا تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ جان کر روح کانپ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نیلامی سے خریدے گئے فریزر میں سے کھانے کی کوئی چیز نکل آئے تو اچنبھے کی کوئی بات نہیں مگر امریکہ میں ایک شخص کے فریزر سے ایسی چیز نکل آئی کہ اس کے اوسان خطا ہو گئے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ سٹی کے اس شخص نے نیلامی سے فریزر خریدا اور جب گھر لا کر کھولا تو اس میں مری ہوئی 40بلیاں موجود تھیں۔ ان میں سے ایک بلی کی کھال بھی اتاری ہوئی تھی۔آدمی نے پولیس کو اطلاع دی جس نے آ کر فریزر کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق فریزر میں تہہ در تہہ بلیاں رکھی ہوئی تھیں۔ ہر بلی کو کاغذ میں لپیٹ کر پلاسٹک بیگ میں ڈال کر فریزر میں رکھا گیا تھا۔ اس واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -