ہم ہار نہیں مانیں گے ،کرفیو بھی لگ گیا تب بھی اسلام آباد جائیں گے: شیخ رشید

ہم ہار نہیں مانیں گے ،کرفیو بھی لگ گیا تب بھی اسلام آباد جائیں گے: شیخ رشید
ہم ہار نہیں مانیں گے ،کرفیو بھی لگ گیا تب بھی اسلام آباد جائیں گے: شیخ رشید

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں کرفیو بھی لگا دیا جائے تو اسکی بھی خلاف ورزی کریں گے، ہم ہر حال میں دھرنے میں جائیں گے،ہم ہار نہیں مانیں گے۔اگرملک کو زندہ رکھنا ہے تو عوام کو 2نومبر کو باہر نکلنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائے کے پروگرام" سوال یہ ہے"میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ2نومبر سے پہلے اپوزیشن ہمارے ساتھ آجائے ورنہ پچھتائے گی، ہم نے سب کو دعوت دی ہے، جو آنا چاہے آجائے۔عمران خان نے ایک نکاتی ایجنڈا دیا، استعفی دو یا تلاشی دو،پرویز رشید چور دروازے سے فرار چاہتے ہیں۔ایک بیورو کریٹ کی قربانی دی گئی تو 2سلطانی گواہ بنیں گے،28اکتوبر کو لال ہویلی سے ریلی نکالی جائے گی۔عدالت حرکت میں ہے سڑکیں بھی حرکت میں ہیں،ایک دو دن میں پریس کانفرنس کرکے لائحہ عمل بتا ئیں گے۔نواز شریف کے آنسووں کا بھی دنیا نے مزاق اڑایا،انہیں آنسو نہیں آئے تھے ،انھوں نے آنکھوں میں گلیسرین ڈالی تھی۔نواز شریف وہ نہیں جو دکھائی دیتے ہیں اور ہم حسن اور حسین کے ساتھ نہیں ہیں جو اپنی گولڈن اسٹیٹ بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ ہمیں ایک ڈسٹرکٹ میں روک لے گی تو یہ اس کی غلطی ہے۔ہم جدوجہد کر رہے ہیں ،ہار نہیں مانیں گے۔دھرنے میں شرکت کے لئے طاہر القادری سے رابطہ ہو سکتا ہے ، سیکنڈ راونڈ کے لئے انہیںرکھ سکتے ہیں،سراج الحق کو بھی کرپشن کے خلاف دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔2نومبر کوجو گھر میں بیٹھے گا وہ چور حکومت کے ساتھ تصور کیاجائے گا، اب ٹی ٹونٹی ہوگا،دس سے بارہ دن میں فیصلہ ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی مجاہد کی ضرورت نہیں،ہم چوک میں کھڑے ہو کر گولی کھا سکتے ہیں مگر حکومت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیک سکتے۔فضل الرحمن کی نظر اسلام آباد پر ہے انہیں کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔دھرنے کے دوران ایمبولینس کے علاوہ کسی اور کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔جمہوریت کو داغ دار کیا جا رہا ہے ،یہ سب ٹوپی ڈرامہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کوگرفتار کیا گیا توہزاروں لوگ انہیں چھڑانے جائیں گے،وہ عدالت نہ گئے تو اپنے وکیل کو بھیج دیں گے۔سندھ کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی ریلی ناکام ترین تھی ،میں نے اس کو آخر تک دیکھا ہے۔ایم کیو ایم بھی اس وقت بحران سے گزر رہی ہے،ایک مہینے کے اندراس کا بھی پول کھل جائے گا۔بھارتی میڈیا پر پابندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڑ کی وجہ سے ہمارا کلچر تباہ ہو رہا تھا، ان کی فلمیں بند کرنے کا فیصلہ درست ہے۔

مزید :

راولپنڈی -