تحریک انصاف کا سڑکوں پر آنا عدلیہ پردباو ڈالنے کے مترادف ،حکومت نہیں پی ٹی آئی والے بند گلی میں داخل ہو گئے : مولانا فضل الرحمان

تحریک انصاف کا سڑکوں پر آنا عدلیہ پردباو ڈالنے کے مترادف ،حکومت نہیں پی ٹی ...
تحریک انصاف کا سڑکوں پر آنا عدلیہ پردباو ڈالنے کے مترادف ،حکومت نہیں پی ٹی آئی والے بند گلی میں داخل ہو گئے : مولانا فضل الرحمان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سڑکوں پر آنا عدلیہ پردباو ڈالنے کے مترادف ہے،حکومت نہیں پی ٹی آئی والے بند گلی میں داخل ہو گئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سڑکوں پر آنا عدلیہ پردباو ڈالنے کے مترادف ہے،حکومت نہیں پی ٹی آئی والے بند گلی میں داخل ہو گئے ہیں، 12اکتوبر 1999والے حالات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بساط لپیٹنے کی بات خبرکی حد تک توہوسکتی ہے، زمینی حقائق ایسے نہیں،پانامالیکس کاکیس عدالت میں چلاگیا، پی ٹی آئی کواعتماد کرناچاہیے،پی ٹی آئی کے مطالبات کی روشنی میں سماعت شروع ہونے جارہی ہے۔

مزید :

قومی -