’’تم دونوں ایک ہی گھر میں رہو گے لیکن ساتھ میں یہ ایک چیز بھی ہوگی‘‘جج نے انوکھا فیصلہ سنا دیا ،طلاق بھی ہو گئی اور ساتھ۔۔۔

’’تم دونوں ایک ہی گھر میں رہو گے لیکن ساتھ میں یہ ایک چیز بھی ہوگی‘‘جج نے ...
’’تم دونوں ایک ہی گھر میں رہو گے لیکن ساتھ میں یہ ایک چیز بھی ہوگی‘‘جج نے انوکھا فیصلہ سنا دیا ،طلاق بھی ہو گئی اور ساتھ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (نیوز ڈیسک) طلاق کا تلخ فیصلہ کرنے والے جوڑوں کو اس وقت مزید تلخی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ان کے درمیان مشترکہ جائیداد اور اثاثوں کی تقسیم کا قضیہ کھڑا ہوتا ہے۔ روس کے ایک مالدار جوڑے کی طلاق کے بعد بھی جائیداد کی تقسیم کی لڑائی اتنی بڑھی کہ بات عدالت تک جاپہنچی۔ سب سے اہم مسئلہ ان کے 20 لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 30 کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کے گھر کی تقسیم کا تھا۔ میاں بیوی کے درمیان اس قیمتی جائیداد کی تقسیم پر شدید اختلاف تھا اور دونوں اس مسئلے کا جلد از جلدحل چاہتے تھے، لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ عدالت کا فیصلہ ان کے لئے واقعی حیران کن ثابت ہونے والا ہے۔
جج نے ان کے جھگڑے کی مکمل تفصیلات سنیں اور پھر حکم دے دیا کہ ان کے گھر کے عین درمیان میں ایک دیوار کھڑی کرکے اسے دو حصوں میں تقسیم کردیا جائے۔ مارگریٹا سوت نینکو نامی خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ دیوار تعمیر کرنے والا عملہ ان کے گھر پہنچ گیا اور فوری طور پر کام شروع کردیا۔ وہ کہتی ہیں کہ بالائی منزل پر جانے والی مرکزی سیڑھی ان کے سابقہ خاوند کے حصے میں آئی جبکہ اس سیڑھی کا اختتام ان کے حصے میں ہورہا تھا۔ مزید مشکل یہ پیدا ہوئی کہ بالائی منزل پر ان کی ایک مہمان دوست محو خواب تھیں جبکہ نیچے دیوار تعمیر ہورہی تھی جو سیڑھی کو ان کی بالائی منزل سے علیحدہ کرنے والی تھی۔ مارگریٹا نے بتایا کہ انہوں نے یہ صورتحال دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو فون کیا اور دیوار کی تعمیر رکوائی تاکہ پہلے ان کی دوست نیچے آسکیں۔ انہوں نے اس معاملے پر عدالت سے بھی اپیل کی لیکن عدالت کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حصے میں نئی سیڑھی خود ہی تعمیر کروائیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -