PACRAنے جے ایس بینک کی طویل المعیاد ریٹنگAA-کردی

PACRAنے جے ایس بینک کی طویل المعیاد ریٹنگAA-کردی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان کریڈٹ ریٹنگ کمپنی PACRAنے جے ایس بینک لمیٹڈکی بہتر کارکردگی کے باعث بینک کا طویل المعیاد انٹیٹی ریٹنگ کو A+ سے بڑھا کر AA- کردیا ہے جبکہ شارٹ ٹرم انٹیٹی ریٹنگ کو A1+ برقرار رکھا ہے۔ پاکستان میں بینکنگ انڈسٹری کے مابین سخت مقابلے اور مسابقت کے باوجود جے ایس بینک لمیٹڈ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اور یہ کامیابی بینک کی اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ بینک کا بورڈ آف ڈائریکٹرز، سی ای او علی جہانگیر صدیقی سمیت 9 ممبران پر مشتمل ہے۔ جنہیں حال ہی میں بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ جے ایس بینک لمیٹڈ کے تمام بورڈ ممبران بینکاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -