غیر معیاری اشیاء بنانے والوں کے خلاف PSQCAکی کاروائیاں تیز

غیر معیاری اشیاء بنانے والوں کے خلاف PSQCAکی کاروائیاں تیز
 غیر معیاری اشیاء بنانے والوں کے خلاف PSQCAکی کاروائیاں تیز

  

لاہور (پ ر )پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی، کنفرمٹی اسسمنٹ (سنٹرل)، لاہورکی ٹیم نے غیر قانونی اور غیر معیاری اشیاء بنانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد یونٹس سیل کر دئیے۔ حالیہ کاروائی کے دوران غیرقانونی اور غیر معیاری پانی بنانے والے آٹھ یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔ تمام یونٹس بغیر پی۔ ایس۔کیو۔سی۔اے لائسنس کے غیر قانونی پانی بنانے میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ یونٹس کے پروسیسنگ یونٹس اور ٹیسٹنگ لیبارٹریز بھی نامکمل تھیں۔سیل کردہ یونٹس میں سپلے پیور ڈرنکنگ واٹر،مینا انٹرپرائزز،ایکوا سعد،السوار آبِ حیات، اومیوس ڈرنکنگ واٹر،المصافی واٹر،نیا واٹر اورکیوزم پیور واٹر شامل ہیں۔مزید کاروائی کے دوران ایم ۔ایچ فوڈ سولیوشن ( ڈان)کوغیر قانونی طور پر اچار بنانے پر سیل کر دیا گیا اور کیکس اینڈ بیکس واپڈا ٹاؤن برانچ کو اچار اور سرکہ بغیر پی۔ایس۔کیو۔سی۔اے لائسنس کے فروخت کرنے پر نوٹس جاری کردیا گیا۔

مزید :

کامرس -