مصر سے قربت پر قطر حماس سے ناراض ہے:السنوار

مصر سے قربت پر قطر حماس سے ناراض ہے:السنوار
مصر سے قربت پر قطر حماس سے ناراض ہے:السنوار

  

غزہ ( آن لائن ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غزہ کی پٹی میں صدر یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں میں مصالحت کے دوران قطر کے کردار اور حماس کی قاہرہ سے قربت پر قطری حکومت ناراض ہے۔

وہ دن دور نہیں جب مملکت میں بھی سینما گھر قائم ہونگے: شیخ عادل الکلبانی

غیر ملکیی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس ر نما السنوار کا کہناتھاکہ قطر نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کی کوششیں کی مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکیں جبکہ مصر کی مصالحتی کوششیں کامیاب ہوگئیں اوراس پر قطر کو تحفظات ہیں۔غزہ کی پٹی میں ایک تقریب کے دوران یحییٰ السنوار سے پوچھا گیا کہ کیا ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے کے حل کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے فیصلے تک قطر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں معاونت جاری رکھے گا تو ان کا کہنا تھا کہ قطر حماس کے بعض اقدامات پر خوش نہیں۔

مزید : بین الاقوامی