گو زرداری گو مہم شروع ہونے جارہی ہے،سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے ہی دم لیں گے: عارف علوی

گو زرداری گو مہم شروع ہونے جارہی ہے،سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے ہی ...
گو زرداری گو مہم شروع ہونے جارہی ہے،سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے ہی دم لیں گے: عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیہون(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ اب گو زرداری گو ہونے جارہا ہے، سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے دم لیں گے۔

مصر سے قربت پر قطر حماس سے ناراض ہے:السنوار
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عارف علوی کا کہناتھاکہ عمران خان جس مسئلے کے حل کے لئے آواز اٹھاتے ہیں اسے حل کرنے تک سکون سے نہیں بیٹھتے، دھاندلی کے مسئلے پر 4دن دھرنا دینا تھا لیکن 126دن بیٹھے رہے۔یہی نہیں پاناما کے مسئلے کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا اب سندھ سے کرپٹ لوگوں کو نکالنے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں یہاں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں لوگ اب روایتی سیاست سے تنگ آکر تبدیلی چاہتے ہیں اور سندھ میں تبدیلی صرف عمران خان ہی لاسکتے ہیں۔

مزید :

جامشورو -