اوچ شریف، مخدوم سید علی حسن گیلانی کی مندر میں ہندوﺅں کے ساتھ پوجا پاٹ، تصاویر سامنے آگئیں
بہاولپور (ویب ڈیسک) ایم این اے مخدوم سید علی گیلانی کی مندر میں ہندوﺅں کے ساتھ مبینہ پوجا پاٹ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ معلوم ہوا ہے کہ مخدوم سید علی حسن گیلانی ایم این اے دیوالی کی تقریبات جگ پورہ کے موقع پر بھنڈارہ لعل کی دعوت پر مندر میں ہندوﺅں کی پوجا پاٹ میں پہنچےتو سابق امیدوار ایم پی اے حسن عسکری شیخ بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے رام مندر تعمیر کرانے کا اعلان بھی کیا، بعدازاں بھنڈاری لعل ودیگر ہندو افراد نے بھگوان مورتی کے سامنے ہندو زبان میں دعا بھی کرائی جس میں مخدوم علی حسن گیلانی اور حسن عسکری شیخ نے بھی شرکت کی۔ مورتی کے سامنے دئیے جلائے گئے اور مندر میں ہندو ازم کے پرچار کے نعرے بھی لگائے گئے۔
روزنامہ خبریں کے مطابق اس موقع پر ہاشم رضا جمالی ودیگر لیگی کارکنان بھی موجود تھے۔ ایم پی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے بتایا کہ ایم این اے کی جانب سے تاریخی شہر میں مندر کے قیام کےا علان کی مذمت کرتے ہیں۔ دین اسلام ہمیں دوسرے مذاہب کے ساتھ اچھے برتاﺅ کی تلقین ضرور کرتا ہے مگر بحیثیت مسلمان مورتی کے آگے پوجا پاٹ، دیا جلانےا ور دعا کرانے کی ہرگز اجازت نہ ہے۔ مذکورہ ایم این اے کے اس عمل سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں اتنا آگے نہ جائیں کہ دائرہ اسلام سے بھی خارج ہونے کی نوبت آجائے۔