”ایک شخص شدید قسم کے جوڑوں کے درد میں تڑپ رہا تھا ، اسے کسی نے بتایا کہ۔۔۔“ عامر لیاقت نے حکومت کیخلاف مشترکہ قرار داد سے متعلق آصف علی زرداری کے بیان پر ایسا جواب دیدیا کہ آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کومل کرقرارداد لانا ہوگی کہ یہ حکومت نہیں چل سکتی اور نہ ملک چلا سکتی ہے۔
ان کے اس بیان کے بعد پی ٹی آئی کے مختلف رہنماﺅں کی جانب سے جواب دیا جا رہا ہے تاہم ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایسا انوکھا جواب دیا ہے کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”ایک شخص شدید قسم کے جوڑوں کے درد میں تڑپ رہا تھا، اسے کسی نے مشورہ دیا کہ ’جوائنٹ ریزولوشن‘ لانے سے جوائنٹس ٹھیک ہو جاتے ہیں۔۔۔ وہ اب یہی کہہ رہا ہے۔“
واضح رہے کہ آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی حکومت نے نہ کچھ بچانے کی بات سوچی ہے اور نہ سنبھالنے کی سوچی ہے ، ہم کواصولی طور پر فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کدھر جارہے ہیں، پیپلز پارٹی کے دور میں ہم ایسی پالیسیاں لائے تھے جو نوازشریف کو پسند نہیں آئیں اور انکے آنے سے و ہ پالیسیاں ختم ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے جو دلہا بن کر ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر آتاہے اور ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر جاتاہے اورجس کے گھر کے متعلق یہ کہا جاتاہے کہ اس کے گھر کو ریگولر کریں اور باقی غریبوں کے گھروں کوگرا دیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کیس میں بھگت رہاہوں وہ نواز شریف کا بنایا ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ میں این آراوسے مستفید نہیں ہوا ،یہ سب ڈھکوسلے ہیں ، وہ این آر او جس سے میں مستفید ہوا تھا وہ توسابق چیف جسٹس نے ختم کردیا تھا۔