تحریک انصاف نے انتخابی مہم میں جوکہا اب گلے پڑ گیا ،مہنگائی سے عوام رو رہے ہیں :سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے انتخابی مہم میں جوکچھ کہا تھا اب ان کے گلے پڑ گیاہے ، مہنگائی میں اضافے سے عوام رو رہے ہیں۔
سماءنیوز کے پروگرام ”نیوز بیٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پہلا مطالبہ یہ ہوگا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائیں اور دوسری پابندی یہ لگائیں گے کہ اپنے اداروں کی نجکاری کریں جس سے ہزاروں لوگ بیروز گار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے انتخابی مہم میں جو کہا تھا وہ سب ا ن کے گلے میں پڑ گیاہے ، عمران خان نے کہا تھا کہ میں آٹھ ہزار ارب اکٹھا کروں گا لیکن ڈیم فنڈ میں جوپیسے اکٹھے ہوئے ہیں ان سے عمران خان کے اس دعوے کی حقیقت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تنخوا دار طبقے پر مزید بوجھ ڈال دیاہے ، کھادیں مہنگی کردی ہیں ، مہنگائی بڑھنے سے عوام اس وقت رو رہے ہیں۔