ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد کر دیے،کمیٹی کاہنگامی اجلاس طلب
اکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب مسترد کر دیے ہیں،ایم کیو ایم کے رہنماوں نے آج کمیٹی کاہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔
ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل، خواجہ اظہار الحسن و دیگر نے کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وہ ضمنی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں،کنور نوید جمیل نے دعویٰ کیا کہ ووٹرز نے ہمارے امیدواروں کو کامیاب کرایا، جبکہ خواجہ اظہار نے کہا کہ ابتداء میں 300 ووٹوں سے جیت رہے تھے،آدھے گھنٹےبعد 10ہزار ووٹ سےہارے،کنور نوید جمیل نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج بہادرآباد میں ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔