بھارت ،فرید آباد میں 4 بھائی بہنوں نے اجتماعی خودکشی کر لی 

بھارت ،فرید آباد میں 4 بھائی بہنوں نے اجتماعی خودکشی کر لی 
بھارت ،فرید آباد میں 4 بھائی بہنوں نے اجتماعی خودکشی کر لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فرید آباد(آئی این پی ) بھارت کے علاقے فرید آباد کی سورج کھنڈ کی دیال باغ کالونی میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد نے اجتماعی خود کشی کرلی ۔ان میں ایک بھائی اور 3 بہنیں شامل ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے مئی 2018 سے دیال باغ میں کرایہ کے فلیٹ میں مقیم تھیں ، مکان سے جب بدبو آنے لگی تو پڑوسیوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی دیال باغ پولیس چوکی کے انچارج رندھیر سنگھ اور فارنسک ٹیم کے اہلکاروں کیساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کی ۔فلیٹ چاروں طرف سے بند تھا ، بدبو اتنی شدید تھی کہ پولیس اہلکاروں کو منہ پر رومال رکھ کر دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونا پڑاجہاں خاندان کے چاروں افراد کو پھانسی کے پھندے میں لٹکتے ہوئے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
رپورٹ کے مطابق دروازے کی گیلری میں 2بہنوں نے پھانسی لگا رکھی تھی جبکہ بھائی پردیپ اور ایک بہن نے 2الگ کمروں میں پھانسی لگائی۔کمرے میں فرش پر خون بکھرا ہوا تھا جوبہہ کر باہر جارہا تھا۔ امدادی ٹیموں کی مدد سے لاشیں فلیٹ سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیں اورواقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ مرنے والوں کے نام پردیپ، مینا، بینا اور دیا ہیں، ان کی عمریں 24 سے 30 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں جبکہ ان کے والدین کی پہلے ہی موت ہو چکی ہے۔