والدین سے جھگڑ کر 16سالہ لڑکی نے نشہ آور گو لیاں نگل لیں
لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاہنہ کے علاقہ میں 16سالہ لڑکی نے والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر نشہ آور گولیاں نگل لیں،طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں 16سالہ نسرین نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوتے ہوئے نیند آور گولیوں کی بھاری مقدار نگل لی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتا ل منتقل کردیاگیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔