چین میں پولیس کا چھاپہ، منشیات سمگلروں کا گروہ گرفتار
کن منگ(آئی این پی ) جنوبی مغربی چینی صوبے ینان کی پولیس نے منشیات سمگل کرنے والے ایک بڑے گینگ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے 187کلو منشیات برآمد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گینگ ما کاؤنٹی میں ایک ٹریکٹر،منشیات کی بھاری مقدار لے کر ینان کی سرحد میں داخل ہو رہا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی اور چھاپے مار کر 3مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ جن کے قبضہ سے تین تھیلوں میں بھری187.45کلو گرام منشیات قبضے میں لے لی گئی۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔