پاکستانی فلم انڈسڑی کی تر قی ناگزیر ہوچکی ہے:حمیرا چنا
لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار ہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ شائقین آج بھی پنجابی گانوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں ‘میں مقابلے کی دوڑ نہیں معیار کو تر جیح دیتی ہوں اور بہت جلد پنجابی گانوں پر مشتمل میرا نیا آڈیو البم مار کیٹ میں آرہا ہے ۔ حمیرا چنانے کہا کہ پاکستان میں گلوکاری کے شعبے کی مضبوطی کیلئے پاکستانی فلم انڈسڑی کی تر قی بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں آج بھی گلوکاری کے شعبے میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے صرف مواقع پیدا کر نے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آج کل ایک پنجابی البم پر کام کر رہی ہوں جو جلد مار کیٹ میں آئے گا۔