اداکار فیصل قریشی کی نئی فلم ’’sorry‘‘کی افتتاحی تقریب

اداکار فیصل قریشی کی نئی فلم ’’sorry‘‘کی افتتاحی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکار فیصل قریشی کی فلم ’’sorry‘‘کی افتتاحی تقریب گزشتہ روزکراچی میں ہوئی جس میں فلم،ٹی وی اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں عدنا ن صدیقی،ندیم بیگ ،نبیل قریشی،شہزاد شیخ،اعجازاسلم اور جاوید شیخ سمیت بہت سے افراد شامل ہیں۔یہ فلم فیصل قریشی اور سہیل جاوید کے اشتراک سے بنائی جارہی ہے۔ جس کی ڈائریکشن سہیل جاوید دیں گے جن کی یہ پہلی فلم ہے جبکہ اسی فلم کے ذریعے شائقین طویل عرصے بعد فیصل قریشی کو سلورسکرین پر دیکھ سکیں گے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں سونیاحسین،زاہداحمد اور آمنہ شیخ سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیصل قریشی فلم کے ساتھ ساتھ ٹی وی پروڈکشن بھی کررہے ہیں اور ان کا ڈرامہ’باباجانی‘ان دنوں نجی ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

مزید :

کلچر -