فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے معیار کو اپنانا ہو گا :دعا خان

فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے معیار کو اپنانا ہو گا :دعا خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل دعا خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کیلئے معیار کو اپنانا ہو گا پنجابی بھڑکوں اور غنڈہ گردی والی فلمیں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں لوگ اصلاح پسند فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں‘ میں آج کل ڈراموں میں زیادہ مصروف ہوں فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے دعا گو ہوں۔دعا خان نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں کچھ عرصہ قبل جو چند فلمیں بن رہی تھیں ان کا معیار اتنا گرا ہوا تھا کہ انہیں کوئی سینما جگہ دینے کیلئے بھی تیار نہیں تھا لیکن اب صورتحال مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم معیار کو ترجیح دیں اور ایسی فلمیں بنائیں جو شائقین کے لئے پسندیدہ ہوں تو کوئی شک نہیں کہ معاملات کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کلچر -