سیف علی کا بیٹا ابراہیم بھی بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

سیف علی کا بیٹا ابراہیم بھی بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان بھی اپنے والد اوربہن سارہ کی طرح بالی ووڈ میں کیریئر بنانے کی تیاریوں میں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سیف علی خان نے اپنی بیٹی سارہ کے ساتھ کرن جوہر کے شو ’’کافی ود کرن‘‘میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بڑے بیٹے ابراہیم کے مستقبل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ابراہیم کی خواہش ہے کہ وہ بھی ایک دن میرے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ میں کیریئربنائے۔سیف علی خان نے سٹارز کے بچوں کے فلمی دنیا میں انٹری سے متعلق کہا کہ ہر کوئی فلموں میں انٹری دینے کی منصوبہ بندی کرتاہے انہیں لگتا ہے کہ یہ بہت آسان ہے لیکن میں نے ابراہیم کو کہا ہے کہ تم فلم انڈسٹری کو بہت سنجیدگی سے لینا کیونکہ بہت کم لوگ ہیں جو اس فیلڈ میں مقام بناتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی سیف نے کہا میں امید کرتاہوں کہ ابراہیم کوئی اور اچھی ملازمت تلاش کرکے خوش رہے میں بطور والد اس کے لیے فکر مندرہتاہوں اور وہ مستقبل میں جوبھی فیصلہ کرے گا میں ہمیشہ اس کا ساتھ دوں گا۔سیف نے اپنی بیٹی سارہ سے متعلق کہا کہ سارہ بہت نرم دل اور سادہ لڑکی ہے مجھے اس کا والد ہونے پر فخر ہے۔

مزید :

کلچر -