اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کا معاوضے میں کمی سے انکار
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے اپنے معاوضے میں کمی سے انکار کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عائزہ خان کو ہم ٹی وی کی ایک ڈرامہ سیریل میں دانش تیمور کے مقابل کاسٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن وہ کسی طرح بھی اپنا معاوضہ کم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔اس سلسلے میں نہ صرف ڈائریکٹربلکہ دیگر لوگوں نے بھی انہیں قائل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ اپنی بات پر بضد ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل عیدپر بھی انہیں دانش تیمور کے ساتھ ایک ٹیلی فلم میں کاسٹ کرنے کی کوشش کی گئی جس کے لئے انہوں نے سات لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اب انہوں نے ایک دن کا معاوضہ ایک لاکھ روپے طلب کیا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ زیادہ تر فنکار ان دنوں معاوضہ فی دن کے حساب سے وصول کرتے ہیں۔