نئی ڈرامہ سیریل ’’وفالازم تونہیں ‘‘کی ریکارڈنگ تیزی سے جاری

نئی ڈرامہ سیریل ’’وفالازم تونہیں ‘‘کی ریکارڈنگ تیزی سے جاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرشہزاد رفیق نے نئی سیریل کا آغاز کردیا ہے جس کا ورکنگ ٹائٹل ’’وفالازم تونہیں ‘ ‘جس کی ریکارڈنگ تسلسل سے کراچی میں جاری ہے۔گولڈ برج میڈیا کے اس پراجیکٹ کی کاسٹ میں شائستہ جبیں،کنزیٰ ہاشمی،فیصل رحمن،حمادفاروقی اورکنزیٰ ہاشمی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ مڈل کلاس کی کہانی ہے جس میں کنزیٰ ہاشمی شائستہ جبیں کی بیٹی کا کردار کررہی ہیں اور اس میں ان کے کئی اہم اور بنیادی مسائل کی عکاسی کی گئی ہے۔کنزیٰ ہاشمی فیصل رحمن کے مقابل اس سیریل میں لیڈ رول کررہی ہیں جن کا اس بارے میں کہنا ہے کہ میرا کردار پازیٹو ہے اور کہانی اسی کردار کے گرد ہی گھومتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہزادرفیق کے ساتھ کام کا میرا پہلا تجربہ ہے جو نہایت ہی شاندار ہے کیونکہ یہ بہت ہی اچھے ڈائریکٹر ہیں اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں ان کے ساتھ کام کررہی ہوں۔

مزید :

کلچر -