گھسے پٹے موضوعات نے فلم انڈسٹری کوتباہ کیا:رچل خان

گھسے پٹے موضوعات نے فلم انڈسٹری کوتباہ کیا:رچل خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل رچل خان نے کہا ہے کہ دنیاکی تمام بڑی فلم انڈسٹریز میں ایسی نت نئی کہانیوں پرفلمیں بنائی جارہی ہیں جن کو دیکھ کرعقل دنگ رہ جاتی ہے۔ رچل خان نے کہا کہ ان فلموں میں ہماری زندگی سے وابستہ ان تمام شعبوں کو خوبصورتی سے پیش کرنے کے ساتھ ایسی دلچسپ اندازسے معلومات دی جاتی ہے کہ لوگوں کواس سے سیکھنے کا موقع ملتاہے اوران کے مسائل میں بہت کمی آجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہی وہ انداز ہے جوپاکستانی فلم کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کے لئے سب سے ضروری ہے بدقسمتی سے پاکستان میں بننے والی زیادہ ترفلمیں ذات برادری ، غنڈہ گردی اوردیرینہ دشمن داریوں کے موضوعات پربنتی ہیں۔
گھسے پٹے موضوعات بجائے ہمیں کچھ منفر د کام کر نا ہوگا ۔

مزید :

کلچر -