حسد کی بجائے دوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے:حمائمہ ملک

حسد کی بجائے دوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے:حمائمہ ملک

  

لاہور(فلم رپورٹر )اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ کبھی کسی سے حسد نہیں کیا اوردوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے ،آج تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ،میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کروں جس سے میرا کیرئیر داغدار ہو ۔انہوں نے کہا کہ میں دوسروں کی کامیابی پر ہمیشہ خوش ہوتی ہوں اور کبھی کسی سے حسد نہیں کی ۔ میرے ساتھ کئی مواقعوں پر یہ معاملہ ہوا ہے لیکن میں اس طرح کی چیزوں کو نظر انداز کر دیتی ہوں۔ حمائمہ ملک نے کہا کہ میں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر یہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں ۔انہوں نے کہا ہے کہ فی الوقت ساری توجہ چھوٹی سکرین پر ہے اور یہی میری ترجیح ہے فارغ تو بیٹھ سکتی ہوں لیکن غیر معیاری کرداروں کو کسی صورت نہیں نبھاؤں گی ۔حمائمہ ملک نے کہا کہ میں اس کی قائل ہوں کہ دو کشتیوں کا سوار زیادہ دیر اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکتا ،میری فی الوقت ساری توجہ چھوٹی سکرین پر ہے اور اسے ہی ترجیح دوں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جب اس شعبے میں آئی تھی تو اپنے ساتھ ایک کمٹمنٹ کی تھی کہ معیار کو کسی صورت پس پشت نہیں ڈالوں گی اور اس کے لئے چاہے مجھے کتنا نقصان ہی کیوں برداشت نہ کرنا پڑا ۔

مزید :

کلچر -