وزیر زعظم کی قتاجروں سے مشاورت معاشی فیصلوں میں جان ڈال دیگی : ایف پی سی سی آئی

وزیر زعظم کی قتاجروں سے مشاورت معاشی فیصلوں میں جان ڈال دیگی : ایف پی سی سی آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس ڈیسک )فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر کریم عزیز ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تمام اہم اقتصادی معاملات میں کاروباری برادری سے بھرپور مشاورت کا فیصلہ کیا ہے جن پر ہم انکے شکر گزار ہیں۔مشاورت سے پالیسی سازی کے عمل میں نئی جان پڑ جائے گی جس سے ملکی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو گا جبکہ کاروباری برادری کا اعتماد بھی بڑھے گا۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر کریم عزیز ملک نے کہا کہ گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے ایک تفصیلی ملاقات کی جس دوران اہم اقتصادی امور، غیر ملکی منڈیوں تک رسائی، ٹریڈ پروموشن، کاروباری لاگت میں کمی اور برآمدات کے راستہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ ہوا جس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت، عوام اور کاروباری برادری کی اکثریت غیر ضروری درامدات پر پابندی چاہتی ہے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بچایا جا سکے۔ برامدکنندگان کے مسائل حل کرنے، انھیں ترغیبات دینے اور ریفنڈ کی فوری ادائیگی یقینی بنانے سے اس شعبہ میں ترقی ہو گی جس کے بغیر ملکی مسائل کا خاتمہ ناممکن ہے۔ کاروباری برادری کو احساس ہے کہ حکومت کو ورثہ میں سنگین مسائل ملے ہیں مگر ساتھ ہی اندازہ ہے کہ معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں جس میں ہم بھرپور اور غیر مشروط تعاون کریں گے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم ہر تین ماہ بعد کاروباری برادری سے ملاقات کریں تاکہ انھیں نظام کی کمزوریوں اور تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا اندازہ ہو جبکہ ایف پی سی سی آئی مقامی صنعت کے استحکام اور برامدات بڑھانے کے لئے سفارشات بھی پیش کرے گی تاکہ زرمبادلہ کے زخائر مستحکم ہوں اور عوام کو روزگار ملے۔

مزید :

کامرس -