راولپنڈی چیمبر کا ڈیم فنڈ میں 50لاکھ کا عطیہ ، ڈیموں کی تعمیر اولین ترجیح ہونی چاہیے : شاہدسلیم

راولپنڈی چیمبر کا ڈیم فنڈ میں 50لاکھ کا عطیہ ، ڈیموں کی تعمیر اولین ترجیح ہونی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( کامرس ڈیسک)بڑے بڑے آبی ذخائر تعمیر نہ کیے گئے تو مستقبل میں پاکستان میں پانی کی قلت ہو سکتی ہے آبی ذخائر کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہونی چایئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کی جانب سے ڈیم فنڈ کے قیام اور پانی محفوظ بنانے کے حوالے سے آگاہی مہم اور کوششوں کو سراہتاہے ایک بیان میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم نے بتایا کہ چیمبر آف کامرس نے ڈیم فنڈ مہم میں بھر پور حصہ لیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں راولپنڈی چیمبر کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور سپریم کورٹ آف پاکستان اور وزیراعظم کے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لیے پچاس لاکھ کا چیک پیش کیا انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کو ایک بریفنگ بھی دی گئی وفد کی نمائندگی صدر چیمبر ملک شاہد سلیم اور سابق صدر سہیل الطاف نے کی وزیر اعظم عمران خان نے بزنس کمیونٹی کو یقین دلایا کہ میعشت مشکل دور سے گزر رہی ہے مگر جلد بحران پر قابو پا لیں گے ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی لحاظ سے چیلنجز کا سامنا ہے بڑے بڑے قومی ادارے خسارے کا شکار ہیں ملک قرضوں میں پھنسا ہو اہے، حکومت ایکسپورٹ بڑھانے اور خسارہ کم کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے ٹیکسٹائل شعبے کے لیے گیس کا سلیب یکساں متعارف کرایا جا رہاہے اس کے ساتھ ساتھ ان پٹ ایڈجسٹمنٹ اور برآمدی شعبے کے لیے ٹیرف اور ری فنڈز پر بھی اصلاحات لائی جا رہی ہیں تاجر برادری آگے آئے اور ملک کی معاشی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے بزنس کمیونٹی نے وزیر اعظم کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

تصویر کیپشن

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم وزیر اعظم عمران خان کو دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لیے پچاس لاکھ کا چیک پیش کر رہے ہیں

وزیر اعظم عمران خان کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم اور سابق صدر سہیل الطاف دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لیے پچاس لاکھ کا چیک پیش کر رہے ہیں

مزید :

کامرس -