بحرین میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ یکم جنوری سے ہوگا

بحرین میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ یکم جنوری سے ہوگا

  

منامہ (اے پی پی) بحرین میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس(واٹ) کا نفاذ یکم جنوری سے ہوگا جس کی بحرینی پارلیمنٹ نے حتمی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ پر بحث ہوئی جس دوران ارکان نے منتخب اشیاء پر 5 فیصد ٹیکس نافذ کرنے کی منظوری دے دی ۔ جی سی سی ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق واٹ سے چند منتخب اشیاء کو استثنیٰ ہوگا۔

ان اشیاء کا تقررکرنا ہر ملک کے اختیار میں ہوگا۔ واٹ کا نفاذ فروخت ہونے والی مختلف اشیاء پر ہوگا۔ اس کا اطلاق آمدنی پر نہیں ہوگا۔ جن اشیاء پر واٹ کا نفاذ ہوگا ان کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔ یہ اضافی قیمت صارف کو ادا کرنی ہوگی۔

مزید :

کامرس -