سوڈان میں منعقد ہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

سوڈان میں منعقد ہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے سوڈان میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں ۔ سات روزہ تجارتی میلہ آئندہ برس 21سے 28جنوری تک سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں منعقد ہوگا جس میں زرعی مشینری اور آلات،انفارمیشن ٹیکنالوجی،انرجی اینڈ مائنز، بلڈنگ میٹریلز،سروسز،الیکٹریکل اپلائنسز،ریڈی میڈ گارمنٹس اور گھریلو اپلائنسز کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔
نمائش میں شرکت کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ5نومبر مقرر کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -