ملک میں کوئلے کے 186ارب ٹن کے ذخائر موجو د ہونے کا انکشاف

ملک میں کوئلے کے 186ارب ٹن کے ذخائر موجو د ہونے کا انکشاف

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں کوئلے کے 186ارب ٹن کے ذخائر موجود ہیں جس میں سے 175ارب ٹن کوئلہ تھرپارکر میں ہے۔ ملک میں موجود کوئلہ کے ذخائر سعودی عرب اور ایران کے تیل اور گیس کے مجموعی ذخائر مساوی ہیں۔ تھرپارکر میں کوئلہ کے ذخائر کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کے اعدادوشمار کے مطابق تھر کے 19ہزار مربع کلو میٹر رقبہ میں سے 9ہزار مربع کلو میٹر رقبہ میں کوئلے کے ذخائر موجود ہیں جن سے استفادہ کے ذریعے سستی توانائی کے حصول کو یقینی بنا کر توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔

مزید :

کامرس -