تاجر برادری کی چارلس سی فوسٹر کو پاک ‘امریکہ بزنس ڈویلپمنٹ فورم ہیوسٹن چیپٹر کا چیئرمین بننے پر مبارکباد

تاجر برادری کی چارلس سی فوسٹر کو پاک ‘امریکہ بزنس ڈویلپمنٹ فورم ہیوسٹن ...

  

لاہور(اے پی پی )لاہور چیمبر آٖف کامرس کے عہدیداران و دیگر تاجر برادری نے امریکی امیگریشن اٹارنی چارلس سی فوسٹر کو امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم ہیوسٹن چیپٹر کا چیئرمین بننے پر مبارکباد پیش کی ہے، فورم کے ترجمان اختر شاہین رند کے مطابق ان کی ہیوسٹن میں فوسٹر ایل ایل بی کے نام سے اپنی لاء کمپنی بھی ہے۔ یہ فورم ویلس ٹیکساس میں پہلی بار قائم کیے گئے انٹرنیشنل کرکٹ سینٹرڈ ملٹی اسپورٹس کمپلیکس (آئی سی سی ایم سی ) کے تحت وجود میں آیا ہے۔ اس کے بانی معروف پاکستانی نژاد بزنس مین نوید عیسیٰ ہیں۔ فوسٹر کو چیمبرز اینڈ پارٹنرز، ٹیکساس کے ماہنامہ میگزین اور امریکن امیگریشن لاء فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کی خدمات پر کئی بڑے ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ وہ ٹیکساس میں حکومت تھائی لینڈکے اعزازی قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، انہیں تھائی لینڈ کے بادشاہ کنگ بھومی بول ایڈل یادیج کی جانب سے چار شاہی اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔

اس کے علاوہ چارلس سی فوسٹر ماضی میں 2001 میں ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کے لیے بش، چینی صدارتی ٹرانزیشن کمیٹی کے رکن ، 2000 اور 2004 میں صدارتی مہم کے دوران جارچ ڈبلیو بش کے سینئر امیگریشن پالیسی ایڈوائزر اور 2008 میں باراک اوباما کی صدارتی مہم میں امیگریشن پالیسی مشاورتی کردار کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ یو ایس ہاؤس اور امیگریشن پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں بھی اپنی ماہرانہ رائے ریکارڈ کرا چکے ہیں۔تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ان کے بطور چیئرمین پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم ہیوسٹن تعیناتی سے پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ پاکستانیوں میں احساس تحفظ اور عالمی تجارتی رجحانات بارے رہنمائی اور آگہی کے حوالے سے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔

مزید :

کامرس -