عراقی وزیر پٹرولیم کا 9 قومی آئل کمپنیوں کی ملکیت کی منتقلی کا فیصلہ تبدیل

عراقی وزیر پٹرولیم کا 9 قومی آئل کمپنیوں کی ملکیت کی منتقلی کا فیصلہ تبدیل

  

بغداد(آن لائن) عراق کے وزیر پٹرولیم جابر ال لعیبی نے 9 قومی آئل کمپنیوں کی ملکیت کی منتقلی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اسے نئی حکومت کی صوابدید پر چھوڑ دیا۔وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 9 قومی آئل کمپنیوں کا انتظام وزارت پٹرولیم کے پاس ہے جن کی ملکیت حال ہی میں قائم ہونے والے ادارے نیشنل آئل کمپنی کو منتقل کیے جارہے تھے ،تاہم وزیر پٹرولیم نے ان کمپنیوں کی ملکیت کی منتقلی کے اپنے ہی فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان آئل کمپنیوں کے مستقبل کا فیصلہ نامزد وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی حکومت کرے گی۔وزارت پٹرولیم کے مطابق نامزد وزیراعظم عجلت میں کیے گئے اس فیصلے کے مخالف ہیں۔

*****

مزید :

کامرس -