کراچی ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم کے کارکنان میں گرما گرمی ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی

کراچی ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم کے کارکنان میں گرما گرمی ایک دوسرے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 اور سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 میں ضمنی انتخابات کے دوران سیاسی گرما گرمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔گزشتہ روزصبح 8 بجے پولنگ کے آغاز کے بعد صورتحال معمول پر رہی، تاہم بعدازاں کراچی کے علاقے صدر لکی سٹار کے قریب لگائے گئے سیاسی کیمپوں میں موجود پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔نجی ٹی وی کے مطابق کارکنان تقریباً 15 سے 20 منٹ تک آمنے سامنے رہے اور نعرے بازی کی۔جس پر پہلے پولیس اور بعدازاں رینجرز نے آکر کارکنوں کو منتشر کیا، جس کے بعد صورتحال معمول پر آگئی۔

مزید :

صفحہ آخر -