پچھلی حکومت نے پنجاب کو 700ارب سے زائد کا مقروض کردہا، پرویز الٰہی

پچھلی حکومت نے پنجاب کو 700ارب سے زائد کا مقروض کردہا، پرویز الٰہی

  

اوکاڑہ کینٹ(آن لائن) قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ پچھلی حکومت نے دس سال میں پنجاب کو سات سو ارب سے زیادہ کا مقروض کر دیا ہے۔ سرسبز، خوشحال، ترقی یافتہ، تعلیم یافتہ، امن وامان کا گہوارہ اور معاشی استحکام پنجاب مسلم لیگ اور حکومتی اتحاد کا مشترکہ وژن ہے اور اس کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل شفاف طریقے سے بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفد سے گفتگو کرتے ھوئے کیا۔ چوھدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اب بھی اس حکومت میں اتحاد کی صورت میں پنجاب میں ڈویلپمنٹ اور اقتصادی ترقی سمیت زراعت کے ممکنہ ہداف کے حصول کے لئے مسلم لیگ(ق) اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔

پرویز الٰہی

مزید :

صفحہ آخر -