چودھری برادران سے جہانگیر ترین کی ملاقات

چودھری برادران سے جہانگیر ترین کی ملاقات

  

لاہور( ا ین این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ق)کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر نومنتخب رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، مرکز اور پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات سمیت پنجاب کے پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مرکز اور پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا،تینوں رہنماؤں میں ملکی معاملات پرمل کرچلنے پراتفاق کیا گیا۔ بعد ازاں چودھری شجاعت حسین نے انہیں اپنی کتاب ’’سچ تو یہ ہے‘‘ پیش کی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے اس کتاب کے حوالے سے بہت سن رکھا ہے، چودھری شجاعت حسین پاکستان کی سیاسی تاریخ کا روشن باب ہیں۔

چودھری ترین ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -