جامعہ کراچی کی جعلی ڈگریاں جنوبی پنجاب میں فروخت کرنیوالاٹیچرگرفتار

جامعہ کراچی کی جعلی ڈگریاں جنوبی پنجاب میں فروخت کرنیوالاٹیچرگرفتار

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی کرپشن حکام نے ملتان میں جامعہ کراچی کی جعلی ڈگریوں کی فروخت کے الزام میں سرکاری سکول کے ایک ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول بلند پور کے ٹیچر محمد نواز پر 3 لاکھ روپے کے عوض ایک لڑکی کو بی اے کی جعلی ڈگری دینے کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن حکام نے بتایا دوران تحقیقات ملزم نے 4 افراد کو بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں دینے کا بھی اعتراف کیا۔حکام کے مطابق ملزم کو جامعہ کراچی کے عملے کے بعض افراد ڈگریاں فراہم کرتے ہیں، جنہیں وہ فروخت کردیتا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیچر گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -