وزیراعظم کا تھرمیں طبی سہولیات کے فقدان کا نوٹس،امداد کی ہدایت

وزیراعظم کا تھرمیں طبی سہولیات کے فقدان کا نوٹس،امداد کی ہدایت

  

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے تھر میں طبی سہولیات کے فقدان کا نوٹس لے لیا۔ فوری طور پر دو موبائل ہسپتال خشک سالی سے متاثرہ اس علاقے میں بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہسپتال کے ساتھ چار ایمبولینسیں اور ڈاکٹرز موجود ہوں گے۔ خصوصاً بچوں کے معالجین کو علاقے میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے جلد تھر کے دورے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو تھر میں غذائی قلت، طبی سہولیات کے فقدان کے باعث اموات بالخصوص بچوں کی اموات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے تھر کی صورتحال اور اس حوالے سے متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فوری طور پر دو موبائل ہسپتال تھر بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ادویات اور ایمبولینس کے ساتھ یہ ہسپتال علاقے میں بچوں کے طبی معائنے کریں گے۔

تھر نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -