تمام زونز کے چیئرمین میرے دست وبازو م حج آرگنائزر پالیسی کیلئے تجاویز دیں ، مرکزی چیئرمین ہوپ

تمام زونز کے چیئرمین میرے دست وبازو م حج آرگنائزر پالیسی کیلئے تجاویز دیں ، ...

  

لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم )محبتوں کا سفیر ہوں نفرتوں کے بیج بونے والے ٹریڈ کی خدمت نہیں کر رہے ،حج پالیسی2019ء کی تیاریوں کے سلسلے میں25اکتوبر سے شروع ہو نے والی ملک گیر حج مشاورتی ورکشاپ میں تجاویز پیش کریں نومبر میں پرفارمنس گارنٹی واپس کروا دیں گے،میرا کوئی مخالف نہیں سب میرے اپنے ہیں میرے دروازے 24گھنٹے تجاویز اور تنقید کے لیے کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار ہوپ پاکستان کے مرکزی چےئرمین وحید اقبال بٹ نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور وفاقی سیکرٹری میاں محمد مشتاق ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے پُر عزم ہیں ہر معاملے میں تعاون کریں گے،گزشتہ سال جو مشکلات آئیں کوشش کریں گے کہ اس سال نہ آئیں،دوسری دفعہ حج کرنے والوں پر دو ہزار ریال کی شرط ختم کرانے کی کوشش کریں گے،حج آرگنائزر کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہوں ان کے حل کے لیے اپنی صلاحیتیں بروہ کار لاؤں گا، معلمین کے مسائل،ائیر لائنز کے مسائل انشاء اللہ مل جل کر حل کریں گے،تمام زونر کے چےئرمین میرے دست بازو ہیں ان کی ہر لمحہ مشاورت کا طلبگار ہوں ،ان کا کہنا ہے کہ اختلاف رائے غلط بات نہیں ہے مثبت تنقیداور تعید برائے اصلاح کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،ٹریڈ کو متحد کرنے کے لیے جوڑنے کی ضرورت ہے ،وحید اقبال بٹ نے بتایا کہ مرکز سمیت تمام زون اپنے اپنے حسابات قوائد کے مطابق رکھنے کے پابند ہیں ہم بھی انشاء اللہ پابندی کریں گے، وزارت کے ساتھ مشاورتی سلسلہ شروع ہے دعا کریں گے کہ سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کی حج پالیسی2019ء کا نفاذ ایک ساتھ ہو،بکنگ میں تاخیر نہ ہواس کے لیے کوشش کریں گے ،حج پالیسی2019ء جتنی جلدی آئے گی اتنی مشکلات کم ہوں گی۔

مرکزی چےئرمین ہوپ

مزید :

صفحہ آخر -