’’کسانوں میں خوشحالی منصوبہ‘‘ کانفرنس آج آواری ہوٹل میں ہوگی

’’کسانوں میں خوشحالی منصوبہ‘‘ کانفرنس آج آواری ہوٹل میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ بزنس سکول آسٹریلیا، حکومت پنجاب، پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) خوشحالی بنک، پاکستان مائیکرو فنانس انوسٹمنٹ کمپنی، آگاہی پاکستان اور پاکستان ایگریکلچر کولیشن کے اشتراک سے آج صبح نو بجے 22اکتوبر کو آ و ا ر ی ہوٹل میں ’’کسانوں میں خوشحالی کا منصوبہ‘‘ کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، جس میں ’’پاکستان میں موثر کریڈٹ سسٹم کے ذریعے چھوٹے کسانوں کی آمدن میں اضافہ‘‘ کی رپورٹ کی رونمائی تقریب بھی ہو گی۔ یہ رپورٹ چھوٹے زرعی فارموں کے مالکان کے لئے قرضہ جات کی دستیابی کیلئے بہترین پالیسیوں پر مبنی سفارشات فراہم کرتی ہے۔ یہ رپورٹ اس امر کو یقینی بناتی ہ کہ کسان اور خاص طور پر خواتین کسان اپنے کاروبار کو ترقی دینے اور اپنی زرعی پیداوار میں اضافہ کرتے ہوئے اپنی غربت میں کمی لا سکیں۔ اس رپورٹ کی تیاری یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ آسٹریلیا نے پاکستان ایگریکچرل ریسرچ کونسل، یونیورسٹی آف ایگریکلچرل فیصل آباد، سندھ یونیورسٹی، شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کا مسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے تیار کی۔ تقریب میں وزیر زراعت پنجاب نعمان لنگڑیال، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، سیکریٹری زراعت، سیکریٹری لائیو سٹاک، گورنر سٹیٹ بنک کے علاوہ یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ آسٹریلیا کے پروفیسر جان سٹین اور ڈاکٹر شبیر احمد شرکت کرینگے۔
خوشحالی منصوبہ کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -