پانی کابحران،منگلا پاور ہاؤس سے پن بجلی کی پیداوار مکمل بند

پانی کابحران،منگلا پاور ہاؤس سے پن بجلی کی پیداوار مکمل بند

  

اسلام آباد(آن لائن)منگلا پاور ہاؤس سے پن بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کردی گئی ہے جبکہ ارسا نے منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج بھی بند کردیا ہے ڈائریکٹر آپریشنز ارسا کے مطابق پنجاب کی جانب سے پانی کی کم طلب کے باعث منگلا سے پانی کی فراہمی بند کی گئی ہے، ارسا کی جانب سے پنجاب کو 16ہزار اور سندھ کو 30 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے بلوچستان کو 5ہزار اور خیبر پختونخوا کو 3100 کیوسک پانی دیا جارہا ہے گندم کی کاشت شروع ہونے پر پنجاب کو پانی کی فراہمی شروع کردی جائیگی حکام کے مطابق اس وقت دریاؤں میں پانی کا بہاو انتہائی کم ہے اور گندم کی فصل تک پانی کی فراہمی بند رہے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -