آصف زرداری قانون کا ہاتھ اپنے گریبان تک پہنچتا دیکھ کر گھبراگئے ہیں، نعیم الحق

آصف زرداری قانون کا ہاتھ اپنے گریبان تک پہنچتا دیکھ کر گھبراگئے ہیں، نعیم ...

  

لاہور( این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے آصف علی زرداری چند ہفتوں میں قانون کا ہاتھ اپنے گریبان تک پہنچتا دیکھ کر گھبراگئے ہیں اور اسی بوکھلاہٹ میں حکومت پر حملے کی کوشش کی جارہی ہے ،ہم نے کسی بھی کرپٹ آدمی کو نہیں چھوڑنا اور حکومت میں آنے کے بعد ہمارے پاس لوٹ مار کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے بہت سے شواہد آ گئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں نعیم الحق نے کہا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے دس سالوں میں ملک کو بیدردی سے لوٹا جس کی وجہ سے ہر ادارہ زبردست خسارے کا شکار ہے ،گزشتہ دس سالوں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج خزانہ خالی ہے۔ اپوزیشن کے فرشتے بھی حکومت کے خلاف اسمبلی میں کوئی قرارداد منظور نہیں کرا سکتے انہیں اپنے گریبان میں منہ ڈال کر جھانکنا چاہیے ۔ ہم آئندہ چند روز تک سابقہ ادوار کی لوٹ مار کے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -