توہین رسالت قانون میں ترمیم کی مخالفت کریں گے، عبدالغفور حیدری

توہین رسالت قانون میں ترمیم کی مخالفت کریں گے، عبدالغفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ ( آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم اور توہین رسالت کے قانون میں ترامیم یا ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو ہر فورم پر مزاحمت کریں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ میں کٹوتی کی ہے 18ویں ترمیم پرمکمل طور پر عملدرآمد ہونا چاہئے تاکہ صوبوں میں پائی جانیوالی احساس محرومی اور پسماندگی کا خاتمہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کرنے کی سازش کی تو آئینی اداروں سمیت ہر محاذ پر جمعیت علما اسلام اور دیگر جماعتیں ان کا مقابلہ کریں گے اور جس نے بھی توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کرنے والے عناصر پر زمین تنگ کی جائیگی،انہوں نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں دھاندلی کے نتیجے میں بننے والی حکومت نے عوام پر مختلف ٹیکسز لگا کربجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد این ایف سی ایوار ڈ میں صوبوں کے حصص کی کٹوتی کرکے صوبے کے عوام کے حقوق پر شب خون مارا ہے جو قابل قبول عمل نہیں ہے اس قدام کی ہر فورم پرمذمت کریں گے۔
عبدالغفور حیدری

مزید :

صفحہ آخر -