سندھ حکومت جدید فرانزک لیب کا قیام عمل میں لارہی ہے،مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت جدید فرانزک لیب کا قیام عمل میں لارہی ہے،مرتضیٰ وہاب

  

کراچی (آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت جدید خطوط پر فرانزکلیب کا قیام عمل میں لارہی ہے اس کی فزیبیلٹی اور ٹیکنیکل رپورٹ تیار ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ سندھ میں فرانزکلیب موجود نہیں۔ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں فرانزک لیبارٹری میں تحقیق کا کام ہوتا ہے مگر وہ جدید آلات پر مشتمل نہیں ہے۔ مشیر اطلاعات نے بتایا کہ سندھ فرانزک لیب کے لیے ضلع ملیر کراچی میں زمین کی ڈیمارکیشن اور فنڈ کی ایلوکیشن مکمل ہوچکی ہے دو سے ڈھائی سال کی مدت میں سندھ فرانزک لیب اسٹیٹ آف دی آرٹ کی شکل میں سندھ حکومت کا عوام کے لیے نادر تحفہ ہوگی۔ مشیر اطلاعات نے بتایا کہ لاہور کی فرانزک لیب میں ڈی این اے کی جانچ ہوتی ہے مگر سندھ فرانزک لیب میں دنیا کے جدید آلات اور ٹیکنالوجی ہوگی اور اس لیبارٹری کو آنے والے وقتوں میں اپ گریڈ کرنے اور توسیع کرنے کے انتظامات بھی ہوں گے۔

مرتضیٰ وہاب

مزید :

صفحہ آخر -