فاروق ستار کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے، مصطفی کمال

فاروق ستار کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے، مصطفی کمال

  

کراچی(آن لائن)چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا ہے فاروق ستار کو خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے بہادرآباد والوں کیلئے نیک تمنائیں اور دعائیں ہیں۔کراچی کے حلقے این اے 247 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پولنگ کیمپس کے دورے کے دوران میڈیانمائندگان سے گفتگو میں کہا جس طرح لوگوں نے الیکشن مہم میں جوش جزبہ دکھایا ہے میں پرا مید ہوں ہمارے لوگ ہر ہر گھر پر ووٹ مانگنے گئے ہیں پچھلے ضمنی الیکشن سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہوگا۔ فاروق ستار خود ہی اپنے آپ کو ڈسکس کرتے ہیں میرا دل نرم ہے سخت نہیں ہے فاروق ستار کے حوالے سے اپنے سابقہ فیصلے پر قائم ہوں۔واضح رہے مصطفی کمال نے فاروق ستار کیلئے پی ایس پی کے دروازے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مصطفی کمال

مزید :

صفحہ آخر -