کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی اور مظالم کا عالمی برادری نوٹس لے ، فضل الرحمن

کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی اور مظالم کا عالمی برادری نوٹس لے ، فضل الرحمن

  

این آئی) متحدہ مجلس عمل کے صدرمولانا فضل الرحمن نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع گلگام میں نہتے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارت آئے دن کشمیری عوام پر گولیاں برسا کر ان کی تحریک دبانے کی کوششیں کر رہا ہے لیکن اس کی تمام تر سازشوں کے باوجود تحریک مزیدزور پکڑ رہی ہے ،پاکستانی قوم مسئلہ کشمیرپر واضح اور دوٹوک مؤقف رکھتی ہے اور دنیا پاکستان کے مؤقف کو سمجھے، بین الاقوامی طاقتیں سی پیک کیخلاف سازشیں کر رہی ہیں لیکن جے یو آئی اورپوری قوم ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ان خیالا ت کااظہارانہوں نے پارٹی رہنماؤں اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے عالمی دنیا کو اس بات کا ایکشن لینا چاہیے ۔ یہ سراسر ظلم اور بر بریت ہے ۔جمعیت علماء اسلام کشمیر میں چلنے والی تحریک آزادی پر ہونے والے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتی ہے لیکن اس پر عالمی اداروں کی خاموشی اس سے زیادہ بدترین ہے ۔ بھارت کھلی دہشت گر دی پر اتر آیا ہے کشمیر میں مظالم کی انتہا ء ہو چکی ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں خا موش تما شائی بنی ہوئی ہیں۔ مغربی طاقتیں سی پیک کو سبوتاژ کر نے کی کوششیں کر رہی ہیں جس کو ہم کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ مغرب نہیں چاہتا کہ سی پیک منصوبہ کامیاب ہو اورپاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے ۔ملک میں جو صورتحال پیدا ء کی گئی ہے اس سے سی پیک منصوبے کو متاثر کر نے کی کوشش کی جارہی ہے جو دشمن کی دلی خواہش ہے ۔ ملکی ترقی کے خلاف ہر سازش کا جے یو آئی ہر محاذ پر مقابلہ کر رہی ہے اور کرتی رہے گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -