احتساب کا نظام نا قابل اعتماد نیب کی تشکیل غیر مناسب تبدیلی ضروری ہے ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

احتساب کا نظام نا قابل اعتماد نیب کی تشکیل غیر مناسب تبدیلی ضروری ہے ، ...

  

آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایاز نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ پاکستان میں مدینہ جیسی فلاحی ریاست کی تشکیل کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے۔’’ریاست مدینہ کا حقیقی تصور ‘‘کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا مطلب لوگوں کی زندگیاں آسان بنانے کے ساتھ خود احتسابی پرمنحصر ہونا ہے۔ڈاکٹر قبلہ ایاز کہنا تھا کہ ملک میں نئی حکومت کا نعرہ ریاست مدینہ کی طرز کے نظام کا دعویٰ ہے، لہٰذا حکومت کو اس دعوے کو پورا کرنے کیلئے ایک ٹاسک فورس بنانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم عمومی طور پر رمانویت کا شکار ہوجاتے ہیں، زمینی حقائق رومانویت سے مختلف ہیں، ریاست مدینہ کے تصور میں امرا ء یا حاکم نہیں بلکہ شہریوں کا معیار بھی بلند ہونا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موجودہ نظام بالکل مختلف ہے، ہمارے یہاں پارلیمانی نظام ہے، جس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب کا نظام غیر موثراور ناقابل اعتماد ہے جبکہ قومی احتساب بیورو(نیب) کی تشکیل غیر مناسب ہے، لہٰذا اس نظام میں تبدیلی ضروری ہے۔سیمینار سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نصاب میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے کیونکہ جو چیز ذرائع ابلاغ سکھا رہا یہ مدینہ کی ریاست کا تصور نہیں ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ بہترین معاشرے کی تشکیل کے لیے ایک فورس کا قیام عمل میں لائے۔

مزید :

صفحہ آخر -