ملک کی نصف آبادی کو صحت کی بنیادی سہولتیں میسر نہیں، طاہر القادری

ملک کی نصف آبادی کو صحت کی بنیادی سہولتیں میسر نہیں، طاہر القادری

  

لاہور(این این آئی) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو صحت عامہ کی بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں، غریب مریض کو ہسپتال داخل ہوتے وقت علاج نہیں ادویات کی پرچی ملتی ہے،،علاج دور کی بات غریب آدمی علاج کی تشخیص کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت بھی نہیں رکھتا۔منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے عہدیداروں نے جدید موبائل کلینک اینڈ لیب کے ماڈل منصوبے کو اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کر کے ایک بڑی انسانی خدمت انجام دی ہے اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے موبائل کلینک اینڈ لیب وین کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔قائد تحریک منہاج القرآن کو بریفنگ دیتے ہوئے لاہور کے رہنماؤں انجینئر ثناء اللہ خان،حافظ غلام فرید ، اشتیاق حنیف مغل،چوہدری افضل گجر،حاجی فرخ،آمنہ بتول نے بتایا کہ موبائل میڈیکل وین کا یہ منصوبہ 70لاکھ روپے میں مکمل ہوا ہے اور یہ ساری رقم اپنی مددآپ کے تحت جمع کی گئی ،یہ موبائل وین لاہور کے 30صوبائی حلقوں میں ہروز جدید ٹیسٹوں کی سہولت مہیا کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -