پچھلی حکومت کی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

پچھلی حکومت کی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا ...

  

اسلام آباد(آن لائن)حکومت کا سابق حکومت کے دور میں متعارف کروائی گئی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانیوالے افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ ،وزارت خزانہ نے پہلے مرحلے میں بیرون ملک مقیم ساڑھے 5 ہزار سے زائد افراد جنہوں نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھایا ہے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ان افراد کی چھان بین کے بعد اندرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے وزارت خزانہ کی ہدایت پر تمام فیلڈ فارمشنز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سابق حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایمنسٹی اسکیم کے تحت ملکی و غیر ملکی اثاثہ جات ظاہرکرنے والوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ فراہم کی جائے اور اس حوالے سے الگ الگ تفصیلات فراہم کی جائیں جس میں ایمنسٹی اسکیم کے تحت رعایتی ٹیکس کی ادائیگی پر مقامی اثاثہ جات اور غیر ملکی اثاثہ جات کو قانونی حیثیت دلوانے والوں کی الگ رپورٹس مرتب کی جائیں اور اس میں یہ بھی بتایا جائے کہ ایف بی آر کو مقامی سطح پر ظاہر کردہ اثاثہ جات اور غیر ملکی اثاثہ جات ظاہر کرنے سے کتنا ریونیو حاصل ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ان افراد کیلئے حوالے سے ایک جامع رپورٹ تیار کرنے بعد فیصلہ کریگی کہ ان کیساتھ آئندہ کی سلوک کرنا ہے ۔

ایمنسٹی سکیم

مزید :

صفحہ آخر -